33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںدریاخان، وزیراعلی پنجاب کے خلاف تضحیک آمیز ویڈیو اپلوڈ کرنے پرپیکاایکٹ کے...

دریاخان، وزیراعلی پنجاب کے خلاف تضحیک آمیز ویڈیو اپلوڈ کرنے پرپیکاایکٹ کے تحت مقدمہ درج

- Advertisement -

نمائندہ۔ 09 مارچ (اے پی پی):بانی پی ٹی آئی کے حقیقی کزن رفیق احمد خان نیازی ایڈووکیٹ کے بیٹے ڈاکٹر شہریاراحمدخان نیازی کے خلاف تھانہ سٹی بھکر پولیس نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف تضحیک آمیز ویڈیو، نامناسب الفاظ استعمال کرنے اورسوشل میڈیا پر اپلوڈکرنے پر پیکاایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

جس میں کہاگیاہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تخریب کاری کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے خلاف نفرت آمیز ویڈیو اپلوڈ کررہے ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ان کے ٹرسٹی ہسپتال کی فارمیسی اور ایڈمن بلاک کو بھی سیل کردیاہے۔ ضلع بھکر میں پیکاایکٹ کے تحت یہ پہلا مقدمہ ہے۔

ڈاکٹر شہریاراحمدخان نیازی نے میوہسپتال لاہور کے ایم ایس کے خلاف وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی طرف سے کاروائی پر اپنے ردعمل کی ویڈیو فیس بک پر اپلوڈ کی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570484

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں