21 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںارجنٹائن میں طوفان سے اموات کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی...

ارجنٹائن میں طوفان سے اموات کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ، 100افراد لاپتہ

- Advertisement -

بیونس آئرس۔10مارچ (اے پی پی):ارجنٹائن کے جنوبی بندرگاہی شہر باہیا بلانکا میں سمندری طوفان سے اموات کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہےجبکہ 100افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔

شنہو ا نیوز کے مطابق باہیا بلانکا کے میئر فیڈریکو سوسبیلیس نے شہر اور آس پاس کے قصبوں میں آنے والے طوفان کی وجہ سےاموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔انہوں نےکہا کہ سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں، اور مقامی افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

- Advertisement -

باہیا بلانکا کی میونسپلٹی کی رپورٹ کے مطابق اب تک 1,450 افراد کو نکالا جا چکا ہے، جب کہ100 افراد لاپتہ ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570703

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں