21 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومضلعی خبریںایم ڈی واسا کو ایک ماہ میں ملازمین کو مستقل کرنے کی...

ایم ڈی واسا کو ایک ماہ میں ملازمین کو مستقل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم

- Advertisement -

لاہور۔10مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے واسا کے 20ملازمین کو مستقل کرنے کی درخواست پر ایم ڈی واسا کو ایک ماہ میں ملازمین کو مستقل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ واسا کے ملازمین عارضی بنیادوں پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ کئی سال گزرنے کے باوجود ملازمین کو مستقل نہیں کیا جا رہا۔ ڈی جی واسا نے یکم اکتوبر 2024 کو 14 ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے ڈی جی واسا کو ایک ماہ میں ملازمین کو مستقل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570709

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں