14.9 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومتازہ تریناجتماعی اہداف پر کام کرنے کے لیے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے، صدرمملکت...

اجتماعی اہداف پر کام کرنے کے لیے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے، صدرمملکت آصف علی زرداری

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ اجتماعی اہداف پر کام کرنے کے لیے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے۔ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ اجتماعی اہداف پر کام کرنے کے لیے پارلیمنٹ سے بہتر اور کیا جگہ ہو سکتی ہے؟ اراکین پارلیمان کو مخاطب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ منتخب نمائندوں کے طور پر آپ قوم کے لیے رول ماڈل کے طور پر کام کرتے ہیں، پارلیمانی کام کے بارے میں سوچیں تو مخصوص اہداف سے بالاتر ہو کر سوچیں، اراکین پارلیمنٹ اتحاد اور اتفاق کا سوچیں جس کی ہمارے ملک کو اشد ضرورت ہے، آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنے لوگوں کو بااختیار بنائیں اور اتفاق رائے سے قومی اہمیت کے فیصلے کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570821

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں