اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے پیر کو یہاں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کا چارج سنبھال لیا۔ ان کی آمد پر وزارت کے سینئر حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جنہوں نے انہیں جاری منصوبوں اور اقدامات کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔ وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اورنگزیب خان کھچی نے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے سیکرٹری اور دیگر افسران سے ملاقات کی۔
وفاقی سیکرٹری نے وفاقی وزیر کو تعارفی بریفنگ دی اور انہیں ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کے ورکنگ میکنزم سے آگاہ کیا۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ملک میں ثقافت اور فنکار برادری کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور لگن سے نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570894