15.5 C
Islamabad
منگل, مارچ 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںپی ٹی آئی رہنما عامر مغل، خالد خورشید اور ملک تیمور کے...

پی ٹی آئی رہنما عامر مغل، خالد خورشید اور ملک تیمور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما عامر مغل، خالد خورشید اور ملک تیمور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے پولیس کو عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عامر مغل

خالد خورشید اور ملک تیمور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے پولیس کو عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ صحافی ایاز امیر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور بریت کی درخواست دائر کی گئی، سماعت کے دوران شعیب شاہین، علی بخاری اور الیاس مہربان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 12 اپریل تک ملتوی کردی۔ تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر جلسے اور جلوس کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570916

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں