کوئٹہ۔ 10 مارچ (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کا منافع خوروں اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون ،28دکانداروں کوگرفتارکرکے5دکانیں سیل کردیں ۔پیر کے روزضلعی انتظامیہ کوئٹہ کا رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون کیاگیا۔ضلعی انتظامیہ کے مختلف ٹیموں نے سملی بازار کچلاک چشمہ اچوزئی سمنگلی سریاب روڈ سریا۔ مل دکانی بابا چوک برما ہوٹل ارباب کرم خان روڈ نواں کلی اسپینی روڈ جوائنٹ روڈ کاسی روڈ سرکی روڈ گوالمنڈی چوک پشتون آباد پشتو باغ خروٹ آباد و دیگر علاقوں میں قصابوں اور جنرل سٹوروں کے خلاف کاروائیاں کیے۔ضلعی انتظامیہ نے کاروائیوں کے دوران 115 دکانوں کا دورہ کیا جن میں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر 5 دکانیں سیل کردیے 28 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں 3 دکانداروں کو جیل بھجوا دیے 22 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے جبکہ 30 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے۔
ضلعی انتظامیہ کے ٹیموں نے قصابوں میں قیمتوں تندوروں پر وزن اور قیمتوں کاجائزہ لیا ۔ جنرل سٹوروں پر اشیا خوردنوش دالیں چاول چینی گھی وغیر کے قیمتوں کا تعین کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)کیپٹن(ر)عبداللہ بن عارف نے کوئٹہ سٹی کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوے 27 دکانوں کا معائنہ کیا جس میں 8 دکانداروں کو گرفتار کرکے 2 دکانداروں کو جیل منتقل کردہے.جبکہ 2 دکانیں سیل کردیے دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے۔اسسٹنٹ کمشنر(صدر) حمزہ انجم نے سن ڈویژن صدر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوے ہوے 18 دکانوں کا دورہ کیا جس میں 3 افراد کو گرفتار کرکے 10 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے۔ اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) نعمت اللہ ترین نے سملی سمنگلی میں پرائس کنٹرول کاروائیاں کیے اس دوران 12 دکانوں کا دورہ کرکے جس میں 2 دکانداروں کو گرفتار کرکے 2 دکانیں سیل کردیے جبکہ 3 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے۔
اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)ماریہ شمعوں نے سریاب روڈ کے مختلف علاقوں دکانی بابا چوک برما ہوٹل غوث آباد سریاب دکانی بابا چوک برما ہوٹل میں پرائس کنٹرول کاروائیاں کیے اس دوران 21 دکانوں کا معائنہ کیا جس میں 5 دکانداروں کو گرفتار کرکے 2 جیل منتقل کردیے۔ 16 دکانداروں کو وارننگ جاری کردیے۔اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے جوائنٹ روڈ کاسی روڈ طوغی روڈ و دیگر علاقوں میں پرائس کنٹرول کاروائیاں کیے۔ اس دوران 27 دکانوں کا معائنہ کرکے 7 دکانداروں کو گرفتار کرلیے ۔ جبکہ 2 دکانیں سیل کردہے اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی اور عالموں چوک پر پرائس کنٹرول کاروائیاں کیے۔ جس میں 16 دکانوں کا معائنہ کیا جس میں 6 دکانداروں کوگرفتار کرکے 2 دکانیں سیل کردی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570934