24.9 C
Islamabad
بدھ, مارچ 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںسول ہسپتال کا عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار...

سول ہسپتال کا عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ہے ،رکن بلوچستان اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 11 مارچ (اے پی پی):رکن بلوچستان اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاہے کہ سول ہسپتال کا عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ہے ،فعال اداروں کے ذریعے ہی نظام کو بہتر بنایاجاسکتاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سول ہسپتال کوئٹہ ٹراما سینٹر میں مریض کی عیادت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ، ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹرارباب کامران بھی موجود تھے ۔

ایم ایس ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے رکن صوبائی اسمبلی کو سول ہسپتال کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے سول ہسپتال کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں سول ہسپتال کاایک الگ کردار ہے ،ہماری کوشش ہے کہ اداروں کو فعال بنایاجائے کیونکہ فعال اداروں کے ذریعے ہی نظام کو بہتر کرکے ٹریک پر لایاجاسکتاہے ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571276

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں