21 C
Islamabad
بدھ, مارچ 12, 2025
ہومقومی خبریںگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا پنجاب ایگزیکٹو،لاہور رورل اور ساہیوال ڈویژن...

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا پنجاب ایگزیکٹو،لاہور رورل اور ساہیوال ڈویژن کے پارٹی کارکنوں اور ورکرز کے اعزاز میں افطار ڈنر

- Advertisement -

لاہور۔11مارچ (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی جانب سے پنجاب ایگزیکٹو،لاہور رورل اور ساہیوال ڈویژن کے پارٹی کارکنوں اور ورکرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ گورنر ہائوس لاہور میں دئیے جانے والے افطارڈنر میں پیپلز پارٹی کے رہنماء فیصل میر،رانا احمد جواد،عنایت علی شاہ،اظہر حسن ڈار،رائے شاہ جہاں بھٹی،مہر غلام فرید کاٹھیا،اعجاز سمہ،آصف بشیر بھاگٹ،ارشد جٹ،علامہ یوسف اعوان،ڈاکٹر خیام حفیظ،عمران اٹھوال،محسن ملہی،موسی کھوکھر،چودھری اشرف،سجاد الحسن،آصف کھوکھر،شمیم صفدر سمیت پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں رواداری، برداشت اور درگزر کرنے کاسبق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی ترقی ، خوشحالی اور عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر مفاہمت کی سیاست جاری رکھے ہوئے ہے اور بہت جلد ملک کے طول عرض میں اپنی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

- Advertisement -

گورنر نے کہا کہ پارٹی ورکرز ہماری طاقت ہیں ان کے لیے گورنر ہائوس کے دروازے کھلے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے ورکرز کو وہ عزت اور مقام دیا ہے جن کے وہ حق دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان کے لئے اسی طرح افطار ڈنر کا سلسلہ جاری رہے گا ۔گورنر سردار سلیم حیدر خان نے اس موقع پر پارٹی کارکنان اور ورکرز کے ساتھ تمام میزوں پر جا کر مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی ان کے ساتھ افطاری کی اورسلفیاں بھی بنوائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571293

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں