18.2 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومقومی خبریںمسافر ٹرین پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں بے گناہ مسافروں...

مسافر ٹرین پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں بے گناہ مسافروں کو یرغمال بنانا غیرانسانی فعل ہے ،صوبائی وزیرمواصلات

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 12 مارچ (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ( ن) کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر مواصلات میر سلیم احمد کھوسہ نے مشکاف بولان میں مسافر ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مسافر ٹرین پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں بے گناہ مسافروں کو یرغمال بنانا اور قتل کرنا انتہائی سفاکانہ اور غیر انسانی فعل ہے جو انسانیت کے تمام اصولوں کے منافی ہے۔

اس المناک واقعے پر پوری قوم صدمے سے دوچار ہے دہشت گردوں نے مقدس ماہ میں بے گناہ لوگوں کو قتلِ کرکے انسانیت کی تمام حدوں کو پار کر دیا ہے، دہشت گردوں نے معصوم بے گناہ لوگوں کو یرغمال بناکر انہیں شہید کر کے اپنی بربریت کا ثبوت دیا جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان بزدلوں عناصر کا نہ تو کسی دین سے تعلق ہے نہ انسانیت سے ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ، جعفر ایکسپریس پر حملہ قومی سلامتی پر حملہ ہے، متاثرہ خاندان کے دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے ہمیں ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر سخت موقف اختیار کرنا ہوگا۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی تاکہ شہریوں اور ریاست کے خلاف ایسے سنگین جرائم کا مکمل سدباب کیا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571584

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں