ملتان ۔ 12 مارچ (اے پی پی):ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ جاری ہے۔اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے پیدل چل کر گلی محلوں میں صفائی آپریشن کی انسپکشن کی اور شہریوں سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں ون ٹائم کلیننگ کا آغاز کردیا گیا ہے،مرکزی مقامات اور بازاروں میں نئے کنٹینرز اور ویسٹ ڈرم رکھے جارہے ہیں۔
شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے نیا صفائی ماڈل نافذ کیا ہے۔آؤٹ سورس ماڈل کے تحت نئی مشینری اور افرادی قوت شامل کی جارہی۔کمپنی ڈویژن کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے پوری استعداد کار سے کام کرے۔کمشنر عامر کریم خاں نے کارپوریشن کو تجاوزات کے خاتمے کی بھی ہدایت کی۔
سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے صفائی عملے کی کارکردگی پر بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ صفائی شکایات کے حوالے سے 1139 کنٹرول روم مکمل فعال کیا گیا ہے۔ کمشنر عامر کریم خاں نے شہریوں نے شکایات پر فوری صفائی آپریشن کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571661