13.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںآرینا سبالینکا اور آئیگا سویٹیک ڈبلیو ٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس...

آرینا سبالینکا اور آئیگا سویٹیک ڈبلیو ٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

- Advertisement -

کیلیفورنیا۔14مارچ (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا ،پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار، سابق عالمی نمبر ون ، ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آئیگا سویٹیک اور امریکا کی ٹینس سٹار میدیسن کیز ڈبلیوٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔

26 سالہ ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں روسی کی حریف کھلاڑی لیوڈمیلا دیمتریونا سمسونوا کو شکست دے کرٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔23 سالہ پولینڈ کی ٹینس کھلاڑی آئیگا سویٹیک نے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں چین کی حریف کھلاڑی ژینگ کنوین کو شکست دے کر نہ صرف ڈبلیو ٹی اے ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹاپ 4 رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ۔

- Advertisement -

امریکا کی میڈیسن کیز نے ٹاپ 8 رائونڈ میچ میں سوئس حریف کھلاڑی بیلنڈا بینسک کو مات دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ۔ 26 سالہ ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں روسی کی حریف کھلاڑی لیوڈمیلا دیمتریونا سمسونوا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

23 سالہ پولینڈ کی نامور ٹینس سٹاراور ایونٹ کی دفاعی چیمپئن آئیگا سویٹیک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چین کی حریف کھلاڑی ژینگ کنوین کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ ایک اور میچ میں امریکا کی میڈیسن کیز نے سوئس ٹینس کھلاڑی بیلنڈا بینسک کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 1-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572348

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں