اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت بلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل بوستان میں انڈسٹریل زون کے قیام کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت منصوبہ بندی میں قائم سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ بوستان انڈسٹریل زون کے لئے 1000 ایکڑ اراضی حاصل کی جاچکی ہے اورصنعتی بستی کے قیام کیلئے اقدامات …
سی پیک کے تحت بلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل بوستان میں انڈسٹریل زون کے قیام کیلئے 1000 ایکڑ اراضی حاصل کر لی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت بلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل بوستان میں انڈسٹریل زون کے قیام کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت منصوبہ بندی میں قائم سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ بوستان انڈسٹریل زون کے لئے 1000 ایکڑ اراضی حاصل کی جاچکی ہے اورصنعتی بستی کے قیام کیلئے اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ حکام کے مطابق اس اقتصادی زون میں پھلوں، زرعی مشینری، فارما سیوٹیکل، موٹر سائیکل اسمبلنگ، کرومائیٹس، کوکنگ آئل، سیرامک انڈسٹری، آئس اینڈ کولڈ سٹوریج، برقی آلات، حلال فوڈ انڈسٹری اوردیگر متعلقہ صنعتوں کے قیام اور ان کیلئے سہولیات پر توجہ دی جائے گی۔








