13.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںافریقی یونین کا ایتھوپیا کےعلاقہ ٹیگرے میں بحران پر تشویش کا اظہار

افریقی یونین کا ایتھوپیا کےعلاقہ ٹیگرے میں بحران پر تشویش کا اظہار

- Advertisement -

عدیس ابابا۔14مارچ (اے پی پی):افریقی یونین (اے یو) نےایتھوپیا کےخطے ٹیگرے میں بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افریقی یونین نے جمعہ کو بیان میں کہا ہے کہ وہ ایتھوپیا کے علاقے ٹیگرے ​​میں ہونے والے واقعات پر گہری تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہے، کیونکہ حریف دھڑوں کے درمیان تناؤ نازک امن معاہدے کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ افریقی یونین گہری تشویش کے ساتھ ٹیگرے پیپلز لبریشن فرنٹ (ٹی پی ایل ایف) کے اندر ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اے یو اس بات پر زور دیتا ہے کہ2022 کے امن معاہدے کی پاسداری امن کو برقرار رکھنے اور پائیدار امن کی تعمیر، مفاہمت اور ترقی کے لئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے بہت ضروری ہے۔واضح رہے کہ 2022 میں امن معاہدے کے تحت ٹیگرے باغیوں اور وفاقی حکومت کے درمیان2سالہ جنگ کا خاتمہ کیا جس میں کچھ اندازوں کے مطابق6 لاکھ افراد جاں بحق ہوئے۔ شرائط کو مکمل طور پر نافذ کرنے میں ناکامی نےٹیگرے کی سیاسی اشرافیہ کے اندر تقسیم کو ہوا دی ہے اور ایتھوپیا اور پڑوسی ملک اریٹیریا کے درمیان بگڑتے ہوئے تعلقات کے ساتھ مل کر ایک نئے تنازعے کے خدشات کو جنم دیا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572451

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں