14.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومقومی خبریںسپریم کورٹ آف پاکستان ، انسٹی ٹیوشن ڈیسک پر ای فائلنگ کیسز...

سپریم کورٹ آف پاکستان ، انسٹی ٹیوشن ڈیسک پر ای فائلنگ کیسز کا نیا طریقہ کار متعارف

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):عدالتی کارروائیوں میں ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے انسٹی ٹیوشن ڈیسک پر ای فائلنگ کیسز کا نیا طریقہ کار متعارف کرادیا ۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق انسٹی ٹیوشن ڈیسک پر ای فائلنگ کیسز کا نیا طریقہ کار 17 مارچ 2025 سے آپریشنل ہوگا۔

تمام وکیلوں اور کیس کے فریقین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے کیسز اور درخواستوں کی فزیکل (ہارڈ) کاپی اور اسکین شدہ (سافٹ) کاپی دونوں پرنسپل سیٹ اور برانچ رجسٹریوں میں جمع کرائیں۔

- Advertisement -

اسکین شدہ ورژن ’یو ایس بی‘ کے ذریعے بھی فراہم کیا جا سکتا ہے یا efiling@scp.gov.pk پر ای میل کیا جا سکتا ہے۔سپریم کورٹ آن لائن دائر ہونے والے مقدمات پر آؤٹ آف ٹرن سماعت کی ترجیح دیتی ہے۔ اس طرح کے مقدمات کو پندرہ دن کے اندر سماعت کے لیے مقررکیا جا رہا ہے۔

اس اقدام کا مقصد نہ صرف کاغذی کارروائیوں کو کم کرنا اور قانونی عمل کو تیز کرنا ہے بلکہ پورے عدالتی نظام میں شفافیت اور رسائی کو بڑھانا بھی ہے۔ ای-فائلنگ کو وسیع تر اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئےسپریم کورٹ کیس کے انتظام کے ایک زیادہ ہموار طریقہ کار کو بنانے کے اپنے عزم پر زور دیتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572561

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں