13.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں اسلامی موضوعات پر کوئز پروگرام...

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں اسلامی موضوعات پر کوئز پروگرام کا انعقاد

- Advertisement -

ملتان۔ 14 مارچ (اے پی پی):محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں قرات و نعت کلب کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے سلسلہ میں اسلامی موضوعات پر جمعہ کو ایک معلوماتی اور دلچسپ کوئز پروگرام خزینہ علم کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مقصد طلباء و طالبات کو اسلامی تعلیمات، رمضان المبارک کی اہمیت اور قرآن پاک کی تعلیمات سے آگاہ کرنا تھا۔پروگرام میں یونیورسٹی کے طلباء، فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کوئز پروگرام میں اسلامی تاریخ، قرآن پاک کی آیات، احادیث مبارکہ اور رمضان المبارک سے متعلق سوالات شامل کئے گئے تھے۔ شرکاء نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ کوئز پروگرام میں حصہ لیا۔پروگرام کے دوران رمضان المبارک کی برکتوں، رحمتوں اور اس کے روحانی پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء نے کوئز کے ذریعے نہ صرف اپنے علم میں اضافہ کیا بلکہ اسلامی اقدار اور تعلیمات کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع بھی حاصل کیا۔

- Advertisement -

اس دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے اور ان کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے کو اپنی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے استعمال کریں۔قرات اور نعت کلب کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اختر حمید اور ڈاکٹر رشید احمد نے پروگرام کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز کا مقصد نوجوانوں کو اسلامی اقدار اور تعلیمات سے جوڑنا ہے۔انہوں نے تمام شرکاء اورججز کاشکریہ ادا کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572568

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں