15.5 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںقصور ،ستھرا پنجاب پروگرام کو مزید تیز کریں صفائی مہم پر خصوصی...

قصور ،ستھرا پنجاب پروگرام کو مزید تیز کریں صفائی مہم پر خصوصی توجہ دیں،ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

قصور، 14 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کے زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب کے ”ستھرا پنجاب پروگرام“کی ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر ز قصور عطیہ عنایت مدنی،چونیاں طلحہ انور، پتوکی سعد بن خالد، کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید، ڈسٹرکٹ اور تحصیل منیجر ز ایل ڈبلیو ایم سی، پرائیویٹ کنٹریکٹرز اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں کنٹریکٹرز نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت زیرو ویسٹ کیے جانے والے علاقہ جات، سٹاف اور مشینری کی رپورٹ پیش کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی تحصیلوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ابتک کی صورتحال بارے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کی صورتحال پر عدم اعتمادکا اظہار کیا اور متعلقہ افسران و کنٹریکٹرز کو صفائی کے نظام کو جلد ازجلد بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر قصور کا کہنا تھا ستھرا پنجاب پروگرام پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پروگرام کا مقصد شہروں کے ساتھ دیہاتوں کو بھی کوڑا کرکٹ سے پاک کر کے صحت مند اور خوشحال ماحول فراہم کرنا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کے اس عوام دوست منصوبے کی کامیابی کی تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب پروگرام کو مزید تیز کریں صفائی مہم پر خصوصی توجہ دیں اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572588

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں