13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ نےسینئر صحافی جمعہ خان کے بیٹے...

پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ نےسینئر صحافی جمعہ خان کے بیٹے کے قتل میں نامزد ملزم حسنین شیرازی کی درخواست ضمانت خارج کر دی

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 14 مارچ (اے پی پی):پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ نےسینئر صحافی جمعہ خان کے بیٹے کے قتل میں نامزد ملزم حسنین شیرازی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ تفصیلات کے مطابق 11نومبر 2023 کو تھانہ کینٹ کی حدود کنج جدید میں سیف الرحمن کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ، قتل کی دعویداری مقتول کے سسر اصغر علی شیرازی اور سالے حسنین شیرازی پر کی گئی۔

پولیس نے ملزمان کوحراست میں لے کر پابند سلاسل کر دیا تھا ۔ملزم اصغر علی شیرازی کو ہائی کورٹ نےضمانت پر رہا کر دیا تھا،اس کے بیٹے کی سیشن کورٹ کے بعد ہائیکورٹ میں ضمانت خارج ہوئی ہے۔مدعی کی طرف سے شاد اقبال ایڈووکیٹ مقدمہ کی پیروی کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572614

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں