13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی،مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

راولپنڈی،مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

- Advertisement -

راولپنڈی۔14مارچ (اے پی پی):راولپنڈی،مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق پیرودھائی کے علاقہ میں پولیس پارٹی علاقہ میں موجود تھی کہ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی جا رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572620

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں