13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ تعلیم پنجاب کے اعلیٰ افسران کا میٹرک کے سالانہ امتحانات کا...

محکمہ تعلیم پنجاب کے اعلیٰ افسران کا میٹرک کے سالانہ امتحانات کا جائزہ لینے کے لیے راولپنڈی ریجن کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

- Advertisement -

راولپنڈی۔14مارچ (اے پی پی):محکمہ تعلیم پنجاب کے اعلیٰ افسران نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کا جائزہ لینے کے لیے راولپنڈی ریجن کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا جس دوران تین امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔

ترجمان تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے مطابق جمعہ کو چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی محمد عدنان خان، ڈی پی آئی کالجز پنجاب سید عنصر اظہر، ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی، کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان، سیکرٹری بورڈ محمدفہمید کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کئے ۔دورے کے دوران انہوں نے تعلیمی بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی آئی کالجز پنجاب نے کہاکہ تعلیمی بورڈ کی طرف سے بوٹی مافیا کے خلاف مؤثر اور جامع حکمتِ عملی اور بہترین امتحانی انتظامات قابل ستائش ہیں۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام امتحان میٹرک فرسٹ اینول2025وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق لیا جارہا ہے۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے ضلع چکوال کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے سی سی ٹی وی کیمرے امتحانی عملے کی حاضری اور سکیورٹی کے انتظامات کو چیک کیا دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کی مؤثر اور جامع نگرانی کی بدولت بوٹی مافیا کے عزائم خاک میں ملائے۔ کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572705

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں