13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںاینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی جنگلات کی غیرقانونی کٹائی کے خلاف بڑی کارروائی،...

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی جنگلات کی غیرقانونی کٹائی کے خلاف بڑی کارروائی، 8 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

پشاور۔ 14 مارچ (اے پی پی):اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مانسہرہ میں آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار افراد میں محکمہ جنگلات کے سینئر افسران اور عملہ بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کی انکوائری میں یہ انکشاف ہوا کہ مانسہرہ کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی کٹائی کی گئی، جس میں محکمہ جنگلات کے افسران اور ملازمین نے ٹمبر مافیا سے ملی بھگت کرکے غیر قانونی کٹائی سے سرکاری خزانے کو 2 کروڑ 98 لاکھ 36 ہزار 531 روپے نقصان پہنچایا۔

- Advertisement -

تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، جس کے تحت ڈی ایف او سرن جواد ممتاز، سابق ڈی ایف او سرن مدثر حسن، ایس ڈی ایف او جیوڑی مامون خان، رینج آفیسر محمد عالم، فارسٹ گارڈز وقار بخت، رحمت علی، ذیشان اور سابق فارسٹر نیاز شاہ کو گرفتارکر لیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572717

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں