13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںمریم کی دستک پروگرام کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں...

مریم کی دستک پروگرام کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

- Advertisement -

لاہور۔14مارچ (اے پی پی):پی آئی ٹی بی کے حکومت پنجاب کیلئے وضع کردہ مریم کی دستک منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، شہریوں کی جانب سے سروس کے حصول کیلئے اب تک 3 لاکھ 69 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

یہ بات ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ موصول ہونے والی درخواستوں میں سے 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد درخواستیں پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں جبکہ 59 ہزار سے زائد درخواستیں چند دنوں میں نمٹا دی جائیں گی۔

- Advertisement -

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ سروسز مہیا کرنے کیلئے اب تک ہزاروں نوجوان بطور دستک فسیلیٹیٹر رجسٹر ہو چکے ہیں تاکہ شہریوں کو خدمات کے حصول میں مدد فراہم کی جا سکے۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام پنجاب کے 40 اضلاع میں عوام کو 70 سے زائد خدمات گھر کی دہلیز پر فراہم کر رہا ہے

، شہریوں کواب ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ، ایف آئی آر کی کاپی، فرد برائے ریکارڈ، رجسٹری کی کاپی سمیت دیگر خدمات کے حصول کیلئے سرکاری دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہے، شہری موبائل فون سے دستک ڈورسٹیپ ڈیلیوری ایپ یا 1202 ہیلپ لائن پر کال کر کے بھی سروس حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام نہ صرف سرکاری خدمات کے حصول کو مزید سہل اور موثر بنا رہا ہے بلکہ عوام کے قیمتی وقت اور وسائل کی بچت کرتے ہوئے گڈ گورننس اور عوامی خدمت کی بہترین مثال بھی قائم کر رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572731

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں