13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںریلوے لاہور کا سٹیشنوں کی سولرپر منتقلی کے کام کا آغاز

ریلوے لاہور کا سٹیشنوں کی سولرپر منتقلی کے کام کا آغاز

- Advertisement -

لاہور۔14مارچ (اے پی پی):ریلوے لاہور نے سٹیشنوں کی سولرائزیشن پر منتقلی کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق رائیونڈ ریلوے سٹیشن کی سولرائزیشن پر مکمل منتقلی کے بعد گوجرانوالہ اور گجرات ریلوے سٹیشنوں کی سولرائزیشن پر منتقلی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

اس حوالے سے ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر لاہور محمد ناصر نے کہاکہ ریلوے لاہور ڈویژن کے 14 بڑے ریلوے سٹیشنوں پر سولرائزیشن سسٹم انسٹال کیا جائے گا جن میں اوکاڑہ، اوکاڑہ کینٹ، سانگلہ ہل، چک جھمرہ، کوٹ لکھپت، والٹن، لاہور کینٹ، چھانگا مانگا، کالا شکاکو اور کوٹ رادھا کشن شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک ریلوے سٹیشن سے 3 ہزار یونٹ بجلی بچت کے ساتھ ماہانہ 15 لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔

- Advertisement -

اسی طرح ریلوے لاہور ڈویژن میں سولرائزیشن سسٹم سے ادارے کو ماہانہ 2 کروڑ 10 لاکھ روپے بجلی کی مد میں بچت ہوگی۔ ڈویژنل الیکٹریکل انجینیئر پاور نے مزید کہا کہ ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن محمد حنیف گل کی لیڈرشپ میں سولرائزیشن پراجیکٹ جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

ریلوے سٹیشنوں کی سولرائزیشن پر منتقلی کے حوالے سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل نے کہاکہ سولرائزیشن سے سٹیشنوں کو بلا تعطل بجلی دستیاب رہے گی جس سے ٹرین آپریشن مزید بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے سٹیشنوں کی سولرائزیشن پر منتقلی سے محکمے کو ریونیو میں خاطرخواہ بچت ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572737

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں