21 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومقومی خبریںپیمرا نے مالی کرپشن اور اپنی پوزیشن کے ناجائز استعمال میں ملوث...

پیمرا نے مالی کرپشن اور اپنی پوزیشن کے ناجائز استعمال میں ملوث دو ملازمین کو برطرف کر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کرپشن اور اپنی پوزیشن کے ناجائز استعمال میں ملوث دو ملازمین کو ملازمت سے بر طرف کر دیا۔

پیمرا کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق سابق ڈپٹی ڈائریکٹر پیمرا ریجنل آفس گوجرانوالہ قاسم عباس اور سابق جونیئر اسسٹنٹ پیمرا ریجنل آفس ملتان مجاہد عباس کے خلاف شاہد اقبال کی جانب سے دائر شکایت پر انضباطی کارروائی کرتے ہوئے انکوائری کی گئی۔ شاہد اقبال نے شکایت درج کرائی تھی کہ پیمرا کے ان دونوں ملازمین نے وزارت خارجہ میں ملازمت دلانے کے لئے رقم لی ہے ۔

- Advertisement -

پیمرا نے دونوں ملازمین کو اپنے دفاع کا موقع فراہم کیا جس میں وہ ناکام رہے۔ مالی کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر دونوں ملازمین کو ملازمت سے گزشتہ روز بر طرف کر دیا گیا۔ دریں اثنا دونوں ملازمین نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ادارے کے خلاف پروپیگنڈا کیا جس پر ان کو معطل کر کے انکوائری بھی کی گئی۔

ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کی شکایت ایف آئی اے میں بھی درج کرائی گئی۔ سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور نذیر احمد ندیم کی جانب سے بھی مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ نذیر احمد ندیم کو مسلسل غیر حاضری پر انکوائری کرنے کے بعد کچھ دن پہلے ہی ملازمت سے بر طرف کیا گیا تھا۔

نذیر احمد ندیم اس سے پہلے دفتر میں ایک آفیسر پر حملہ آور بھی ہوا تھا جس سے وہ آفیسر شدید زخمی ہوئے اور وقوعہ کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی۔ نذیر احمد ندیم ادارے کی سابق مینجمنٹ کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کرتا رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572809

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں