14.9 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںسی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا خودکش...

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا خودکش حملہ آور گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔14مارچ (اے پی پی):لاہور کے علاقہ برکی روڈ کے قریب کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ سی ٹی ڈی نے خطرناک دہشت گرد کو پکڑنے کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی تاہم روکے جانے پر ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

- Advertisement -

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ دوسرے خودکش بمبار کو پکڑ لیا گیا ۔حکام نے گرفتار ملزم سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ادھر سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے برکی کے گردونواح کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

گرفتار خودکش حملہ آور کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے جو بلوچستان کا رہائشی ہے اور اس کا تعلق تحریک طالبان سے ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے لاہور میں بڑے پیمانے پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572816

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں