21 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب، ریاض ریجن کی قدیم مسجد الروسا کی تعمیرِ نو کا...

سعودی عرب، ریاض ریجن کی قدیم مسجد الروسا کی تعمیرِ نو کا کام مکمل

- Advertisement -

ریاض۔15مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی و قدیم مساجد کی تعمیرِ نو و تزئین کے منصوبے کے دوسرے مرحلے میں ریاض کی قدیم مسجد الروسا کی تعمیرِ نوکا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق مسجد المجمعہ کمشنری میں واقع ہے جو سال ہجری1365 سے 1370 میں تعمیر کی گئی تھی۔ قدیم مسجد منیخ پہاڑ کے مغربی سمت میں واقع ہے۔

مسجد کی تعمیر نو سے قبل اس کا رقبہ 663 مربع میٹر تھا جس میں توسیع کے بعد مجموعی طور پر 705 مربع میٹر کر دیا گیا۔ مسجد میں 210 نمازیوں کی گنجائش ہے۔قدیم مسجد الروسا کی تعمیرِ نو اس انداز میں کی گئی ہے کہ اس کا اصل طرز اور شناخت برقرار رہے تاہم تمام جدید سہولیات مسجد میں فراہم کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت مملکت کے 10 علاقوں میں 30 مساجد کو بحال کیا گیا جو وژن 2030 کے عزم سے ہم آہنگ ہے۔اس کا مقصد سعودی عرب کے ثقافتی ورثے کا تحفظ اور یہاں کی تاریخی مساجد کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572862

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں