14.2 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجاپان میں غیر ملکی رہائشیوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ...

جاپان میں غیر ملکی رہائشیوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

- Advertisement -

ٹوکیو۔15مارچ (اے پی پی):جاپان میں غیر ملکی رہائشیوں کی تعداد 37 لاکھ سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ این ایچ کے نے امیگریشن خدمات کے ادارے کے حوالے سےبتایا ہے کہ گزشتہ سال کے آخر تک ملک میں تقریباً 37 لاکھ 69 ہزار غیر ملکی رہائشی تھے۔

یہ تعداد 2023 کے آخر کے مقابلے میں 3 لاکھ 58 ہزار زیادہ ہے۔ سروے کے مطابق ملک میں تقریباً 4 لاکھ 57 ہزار غیر ملکی ٹیکنیکل انٹرن رہائش پذیر تھے، جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 52 ہزار زیادہ ہیں۔ طلبا کی تعداد 4 لاکھ 2 ہزار تھی جو 61 ہزار زیادہ ہے۔

- Advertisement -

خصوصی ہنر مند کارکن کا ویزا رکھنے والے افراد کی تعداد میں 76 ہزار کا اضافہ ہوا اور یہ 2 لاکھ 84 ہزار تک پہنچ گئی۔کورونا وائرس کی عالمی وباکے بعد سرحدی کنٹرول اقدامات میں نرمی اور ین کی قدر کم ہونے کے باعث لوگ زیادہ تعداد میں جاپان آئے۔

دوسری جانب 1,184 غیر ملکی شہریوں کا رہائشی ویزا منسوخ کیا گیا۔ یہ تعداد 2023 کے مقابلے میں 56 فیصد کم ہے۔ٹیکنیکل انٹرن کی رہائشی حیثیت کے حامل 710 افراد، اور طالبعلم کی رہائشی حیثیت والے 312 افراد کے ویزے منسوخ کیے گئے۔ کچھ ٹیکنیکل انٹرنز کے رہائشی اجازت نامے یہ معلوم ہونے پر منسوخ کیے گئے کہ وہ اپنے متعین کردہ شعبے سے باہر کسی دیگر غیر مجاز مقام پر کام کر رہے تھے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572884

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں