اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):پاکستان بزنس فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے ایک طویل مدتی حکمت عملی تیار کی جائے، جو معاشی استحکام اور سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔
حکومت کو بھیجی گی تجاویز میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی حکمت عملی کو پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہو تاکہ برآمدی پالیسیاں مستقل طور پر قائم رہیں ۔ خواجہ محبوب الرحمن نے کہا کہ ایک طویل مدتی، مربوط برآمدی حکمت عملی کو پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے جو نہ صرف کاروباری ماحول کو مستحکم کرے گی بلکہ سرمایہ کاروں، کاروباری افراد اور تجارتی شرکاء کا اعتماد بھی حاصل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ایسی حکمت عملی مسلسل ترقی کی راہ ہموار کرے گی، حکومت کی کوششوں کو نجی شعبے کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے برآمدات کو بڑھائے گی۔ انہوں نے برآمدات پر مبنی ترقی کے لیے یکجہتی کے نقطہ نظر کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572931