15.5 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومقومی خبریںگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پاکستان میں تعینات مسلم ممالک...

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پاکستان میں تعینات مسلم ممالک کے سفراء کے اعزاز میں افطار ڈنر

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گز شتہ روز پاکستان میں تعینات مسلم ممالک کے سفراء کے اعزاز میں اسلام آباد میں افطار ڈنر دیا، افطار ڈنر میں قائمقام صدر پاکستان اور چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ہفتہ کوگورنرخیبرپختونخواآفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی میزبانی میں افطار ڈنر میں مسلم ممالک ترکی، ملائشیا، انڈونیشیا، قازقستان، نائجریا، موروکو، بحرین، اعزازی سفیر تیونس، اردن،آذربائیجان، دارالاسلام، سوڈان، شام، تاجکستان، صومالیہ کے سفیروں جبکہ سعودی عرب،افغانستان،ایران،مصر اور لیبیا کےسفیروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وزیراعظم کے مشیر داخلہ پرویز خٹک، ارکان قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر، سردار فتح اللہ خان میانخیل، چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد، ارکان صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی، ارباب زرک، پالستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا سمیت وزارت امور خارجہ کے افسران نے بھی افطار ڈنر میں شرکت کی، افطار ڈنر میں مسلم امہ کے اتحاد، وحدت اور اسلامو فوبیا کے بڑھتے رحجان پر گفتگو کی گئی۔مسلم ممالک کے سفراء نے عالمی سطح پر امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے پاکستانی حکومت و عوام کے کردار کو بھی سراہا۔

- Advertisement -

مسلم ممالک کے سفراء نے خیبر پختونخوا میں گورنر فیصل کریم کنڈی کے صوبائی ترقی و قیام امن کیلئے سنجیدہ کوششوں کی بھی تعریف کی۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مسلم ممالک کے سفراء کا افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان امت مسلمہ کے اتحاد، بھائی چارے اور سلامتی کا مقدس مہینہ ہے۔

انہوں نے امت مسلمہ کی وحدت و اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ تمام مسلم ممالک یکجا ہو کر امت مسلمہ کے مفادات اور دنیا میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے رحجان کے خاتمہ کیلئے ٹھوس مشترکہ جامع حکمت عملی تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور خیر کا دین ہےجس میں انسانیت کی بھلائی اور دیگر مذاہب کے احترام کا درس دیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572956

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں