16 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومتازہ ترینوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی(اے پی...

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی(اے پی این ایس) کے الیکشن میں نئی ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخاب پر عہدیداران کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی(اے پی این ایس) کے الیکشن میں نئی ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخاب پر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران ملک میں صحافتی اقدار کی بالادستی اور تعمیری کردار کو برقرار رکھیں گے۔

وزیرِ اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی(اے پی این ایس) کے الیکشن میں نئی ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخاب پر عہدیدران کو مبارکباد دی ہے۔

- Advertisement -

وزیرِ اعظم نے اے پی این ایس کے نو منتخب صدر سینیٹر سرمد علی، سینئر نائب صدر ناز آفرین سہگل، جنرل سیکرٹری اطہر قاضی، نائب صدر شہاب زبیری، جوائنٹ سیکرٹری محسن بلال اور فنانس سیکرٹری نوید کاشف کو انتخاب پر مبارکباددی اور کہا کہ امید کرتے ہیں کہ نو منتخب عہدیداران صحافت کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے میں کردار کو فعال طریقے سے سر انجام دینگے، پر امید ہیں کہ اے پی این ایس نو منتخب عہدیداران کی قیادت میں ملک میں صحافتی اقدار کی بالادستی اور تعمیری کردار کو اسی طرح جاری رکھے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون سمجھتی ہے اور گورننس کی بہتری کیلئے میڈیا کی تعمیری تنقید کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572997

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں