17.1 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںخواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ، مختلف امور کا جائزہ...

خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ، مختلف امور کا جائزہ لیا

- Advertisement -

لاہور۔18مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران اپ گریڈیشن منصوبے اور ریکروٹمنٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ منصوبوں کو برق رفتاری سے مکمل کر رہے ہیں۔

کوشش ہے کہ کسی مریض کو سرکاری ہسپتالوں میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے ڈی سی ضلع مری و دیگر افسران کو مقررہ وقت پر اپ گریڈیشن منصوبے کو مکمل کروانے کیلئے دو شفٹوں میں کام کو بڑھانے کی ہدایت کی ۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر نے ریکروٹمنٹ کے عمل کو بھی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔سپیشل سیکرٹریز طارق محمود رحمانی اور ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر وحید اصغر، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی اور ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے ڈی سی ضلع مری آغا ظہیر عباس شیرازی، ایم ایس سید احمد حسین گورنمنٹ جنرل کم ٹی بی ہسپتال مری ڈاکٹر قیصر عباسی اور ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ڈویژن راولپنڈی نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573818

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں