17.1 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی گیس چوری اور...

سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی گیس چوری اور غیر قانونی استعمال پر کارروائیاں جاری

- Advertisement -

ملتان۔ 18 مارچ (اے پی پی):سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی گیس چوری اور اسکے غیر قانونی استعمال پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹاسک فورس نے منگل کے روز مختلف علاقوں میں 02 میٹرز منقطع کر دئیے۔جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس کمپنی ملتان کی ہدایت پر گیس چوری کرنے والے صارفین کے خلاف اقدامات جاری ہیں ۔

ترجمان کے مطابق یہ تمام کارروائیاں گیس پریشر میں بہتری اور اورچوری روکنے کےلئے کی جارہی ہیں ۔ تازہ کاروائیوں میں صارفین کی شکایات کا فوری حل یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی گئی۔01 گھریلو میٹر کو کمرشل استعمال کرنےجبکہ01 میٹر کو کمپریسر استعمال کرنے پر منقطع کیا گیا۔مزیدبرآں 45 مشکوک میٹرز کی چیکنگ کی بھی گئی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573885

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں