17.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان پیڈلورس نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 2025 کی میزبانی کرے گا، چیمپئن...

پاکستان پیڈلورس نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 2025 کی میزبانی کرے گا، چیمپئن شپ 11 اپریل سے کراچی میں شروع ہو گی، صدرفیڈریشن محمد متین

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے کہا ہے کہ پاکستان پیڈلورس نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 2025 کی میزبانی کرے گا، چیمپئن شپ 11 اپریل سے کراچی میں شروع ہو گی اور پیڈل کے شوقین افراد کے لئے یہ ایک پریمیئر ایونٹ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیڈل فیڈریشن انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیا پیڈل کے تعاون سے ایونٹ کا انعقاد کر رہا ہے،انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ 2025 میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مردوں، خواتین اور مکسڈ مقابلے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیڈل فیڈریشن کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنےکے حوالے سے تمام شرکا کے لئے ایک قومی پیڈل لائسنس مفت جاری کرے گی ، ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے لئے دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ، اس کے علاوہ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور شیلڈز اور دیگر انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا جس کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کا اعلان آئندہ دو تین روز میں کیا جائے گا ، منتخب ٹیم رواں برس اکتوبر میں سعودی عرب (ریاض) میں کھیلی جانے والی ایشین پیڈل چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573889

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں