17.1 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاللہ تعالیٰ نے حضرت محمدﷺ کو رحمت اللعالمین بناکر بھیجا ،علامہ حامد...

اللہ تعالیٰ نے حضرت محمدﷺ کو رحمت اللعالمین بناکر بھیجا ،علامہ حامد سعید کاظمی

- Advertisement -

ملتان۔ 18 مارچ (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمدﷺ کو رحمت اللعالمین بناکر بھیجا ۔نبی آخرا لزماں ﷺ کی حیاتِ طیبہ ہر ایک کے لیے ایسا روشن نمونہ ہے کہ جس پر چل کر اللہ کی رضا و خوشنودی حاصل ہو سکتی ہے اور انسان دونوں جہانوں کی کامیابیوں سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔

آپ ﷺ کی آمد سے ظلم و جہالت کے اندھیرے ختم اور اسلام کی صبح روشن ہوئی۔ حضور نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے لیے مشعل راہ اور نجات کا ذریعہ ہے ۔ملتان میں منگل کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور بخشش کا مہینہ ہے۔ 17 رمضان المبارک کو فتح غزوہ بدر اور ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے وصال کا دن بھی ہے۔

- Advertisement -

حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیاءعلیہم السلام کو معجزے عطا فرمائے اور حضرت محمد رسول اللہﷺ کو قرآن پاک کا معجزہ دیا حضورﷺ کی پیروی اور سنت رسولﷺ پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573900

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں