17.1 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر علی پرویز ملک سے ترکمانستان کے سفیر عطا جان موولاموف...

وفاقی وزیر علی پرویز ملک سے ترکمانستان کے سفیر عطا جان موولاموف کی ملاقات، پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے ترکمانستان کے سفیر عطا جان موولاموف نے ملاقات کی۔ منگل ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات ترکمانستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

اس موقع پر سفیر موولاموف نے وفاقی وزیر علی پرویز ملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان کے توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کے لیے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ملاقات میں ترکمانستان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے قائم تعلقات اور باہمی مفادات خصوصاً توانائی کے شعبے پر زور دیا۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور معاشی تعاون کی ایک تاریخ ہے جو باہمی احترام اور علاقائی خوشحالی کے مشترکہ جذبے پر مبنی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے پاکستان کی توانائی کے شعبے میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کی حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کے ترکمانستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اور تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کل اشک آباد میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس بعنوان "بین الاقوامی سال امن اور اعتماد: پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں بین العلاقائی معاشی تعاون کا کردار” کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں تبادلوں کو برقرار رکھنے اور پائیدار توانائی کے حل کو فروغ دینے کے لیے تکنیکی تعاون کو بڑھانے کے باہمی عزم کا اظہار کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اپنے اپنے ممالک اور وسیع تر علاقے کے لیے توانائی کی سلامتی اور معاشی خوشحالی کے حصول میں دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573903

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں