17.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم کے مشیر محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ...

وزیر اعظم کے مشیر محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم کے نئے مشیر برائے نجکاری/چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا 231 واں اجلاس نجکاری کمیشن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے ایجنڈا میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انٹرنیشنل کارپوریشن (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے حوالہ سے ٹرانزیکشن سٹرکچر کی منظوری شامل تھی۔

وزارت نجکاری کی جانب سے منگل کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق نجکاری بورڈ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) کو پی آئی اے سی ایل کے 51 فیصد سے 100 فیصد شیئر کیپٹل کے ساتھ ساتھ پی آئی اے سی ایل کے انتظامی کنٹرول کی منتقلی کے حوالہ سے نجکاری کے دوسرے مرحلے کی سفارش کی۔ بورڈ نے فیصلہ کیا کہ حصص کی فروخت اور نجکاری کے حوالہ سے ٹرانزیکشن کیلئے حتمی شرائط و ضوابط بولی کے عمل میں طے کئے جائیں گے اور سی سی او پی کی منظوری کے لئے بولی کے قواعد و ضوابط میں شامل کئے جائیں گے۔

- Advertisement -

بورڈ نے روز ویلیٹ ہوٹل کارپوریشن نیویارک کی نجکاری کے لئے ٹرانزیکشن سٹرکچر آپشنز کا بھی جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ کسی قسم کا فیصلہ کرنے سے قبل مالیاتی مشیر سے بریفنگ لی جائے گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573950

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں