17.1 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومقومی خبریںآل انڈیا کیتھولک یونین کی بھارت میں عیسائیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے...

آل انڈیا کیتھولک یونین کی بھارت میں عیسائیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کی مذمت

- Advertisement -

نئی دہلی۔18مارچ (اے پی پی):بھارت میں کیتھولک عیسائیوں کی معروف تنظیم ”آل انڈیا کیتھولک یونین”نے کئی ریاستوں میں خاص طور پر جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی یا اس کے اتحادیوں کی حکومت ہے، عیسائیوں کو ہراساں کئے جانے،ان کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدیدتشویش کا اظہار کیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 106سالہ پرانی تنظیم نے جو مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کی وکالت کرنے میں سب سے آگے ہے، خبردار کیا ہے کہ حالیہ واقعات مذہبی عدم برداشت میں پریشان کن اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔اے آئی سی یو نے ایک بیان میں ریاست اروناچل پردیش کا حوالہ دیا ہے جہاںریاستی حکومت فریڈم آف ریلیجن ایکٹ 1978کو بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

یہ قانون جو تقریبا نصف صدی سے غیر فعال ہے،مذہب کی تبدیلی کوزبردستی روکتا ہے۔ جب کہ حکومت کا دعوی ہے کہ اس قانون کا مقصد جبر کو روکنا ہے۔آل انڈیا کیتھولک یونین کو خدشہ ہے کہ اس کے دوبارہ نفاذ سے امن اور بقائے باہمی میں خلل پڑ سکتا ہے جو طویل عرصے سے ریاست کی متنوع برادریوں کی خصوصیت رہی ہے۔

- Advertisement -

اے آئی سی یو کے ترجمان نے کہاکہ ہم 47سال بعد اس قانون کو بحال کرنے کی کوششوں سے بہت پریشان ہیں۔ یہ قانون مختلف قبائلی گروہوں اور برادریوں کے درمیان تفریق پیدا کر سکتا ہے جو نسلوں سے ہم آہنگی کے ساتھ رہ رہے ہیں، خدشہ یہ ہے کہ اس طرح کا قانون مسیحی برادری کو مزید پسماندہ کر دے گا اور اتحاد کے جذبے کو کمزور کر دے گا۔اے آئی سی یو نے ریاست مدھیہ پردیش میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تشویش کااظہارکیاجہاں وزیر اعلی موہن یادو نے ریاست کے انسداد تبدیلی مذہب قانون میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔

مجوزہ ترامیم کے تحت لڑکیوں کو تبدیلی مذہب پر سزائے موت دی جائے گی۔ اے آئی سی یو نے اس تجویز کو ظالمانہ اورغیر منصفانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تبدیلی مذہب پر موت کی سزا دینے کا یہ اقدام نہ صرف ظالمانہ بلکہ ذاتی آزادیوں پر بھی حملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ انصاف فراہم کیا جائے اور ہر شہری کے حقوق اور عزت کا تحفظ کیا جائے، خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573958

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں