دمشق۔19مارچ (اے پی پی):شامی حکومت نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی حملوں اور درعا پر بمباری کی مذمت کی ہے۔العربیہ اردو کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے جنوبی صوبے درعا کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی جارحیت قرار دیا۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان میں 17 مارچ کو درعا پر حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کی، جس کے نتیجے میں سرکاری …
شامی حکومت کی درعا پر اسرائیلی بمباری کی مذمت

مزید خبریں
دمشق۔19مارچ (اے پی پی):شامی حکومت نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی حملوں اور درعا پر بمباری کی مذمت کی ہے۔العربیہ اردو کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے جنوبی صوبے درعا کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی جارحیت قرار دیا۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان میں 17 مارچ کو درعا پر حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کی، جس کے نتیجے میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تین افراد مارے گئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جارحانہ اقدام اسرائیل کی جانب سے شامی عوام اور ملک میں استحکام کے خلاف چلائی جانے والی مہم کا حصہ ہے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا کہ شام پر اسرائیل کے مسلسل حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لئے بھی براہ راست خطرہ ہیں۔








