فرانسیسی پولیس گیٹے لیریک تھیٹر کو 400 تارکین وطن سے خالی کروانے میں کامیاب

پیرس۔19مارچ (اے پی پی):فرانسیسی پولیس گیٹے لیریک تھیٹر کو 400 سے زائد قابض تارکین وطن سے خالی کروانے میں کامیاب ہوگئی، تارکین وطن وسطی پیرس میں تھیٹر میں 3 ماہ سے زیادہ عرصے سے بیٹھے ہوئے تھے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسران نے منگل کی صبح 6 بجے سے کچھ پہلے تھیٹر میں آپریشن شروع کیا، سیکڑوں مظاہرین بے دخلی کے خلاف احتجاج کرنے …

پیرس۔19مارچ (اے پی پی):فرانسیسی پولیس گیٹے لیریک تھیٹر کو 400 سے زائد قابض تارکین وطن سے خالی کروانے میں کامیاب ہوگئی، تارکین وطن وسطی پیرس میں تھیٹر میں 3 ماہ سے زیادہ عرصے سے بیٹھے ہوئے تھے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسران نے منگل کی صبح 6 بجے سے کچھ پہلے تھیٹر میں آپریشن شروع کیا، سیکڑوں مظاہرین بے دخلی کے خلاف احتجاج کرنے جمع ہوگئے تھے۔

پناہ گزینوں نے جن میں بہت سے بچے بھی شامل تھے ،پناہ کے مطالبے کے طور پر کنسرٹ اور آرٹس کے مقام پر10 دسمبر کو قبضہ کر لیا تھا، جس کی وجہ سے گیٹے لیرک انتظامیہ نے 17 دسمبر کو اپنا کام معطل کر دیا تھا۔پولیس نے اپنے آپریشن کے آغاز میں مختصر وقت کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا، لیکن مجموعی طور پر ، انخلا کسی بڑے واقعے کے بغیر جاری رہا، پیرس پولیس کے سربراہ لورینٹ نونیز نے ’بی ایف ایم ٹی وی‘ کو بتایا کہ 46 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 9 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

پیرس کی میئر این ہڈالگو نے منگل کے روز فرانس انٹر ریڈیو کو بتایا کہ انخلا کا عمل مکمل کرنا ہے اور تارکین وطن کو ہنگامی رہائش کی پیش کش کی گئی ہے۔میئر نے کہا کہ اس مرحلے پر یہ سب کچھ کرنا ضروری تھا، کیوں کہ اندر صورت حال پیچیدہ، کشیدہ اور خطرناک ہوتی جا رہی تھی۔