افغانستان میں گاڑی اور فیول ٹینکر میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق

105
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

کابل ۔19مارچ (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ قندھار میں گاڑی اور فیول ٹینکر میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس منیجر ملا نصرالدین بشیر نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب ضلع دامان کے مضافات میں گاڑی فیول ٹینکرز سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔