19.4 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیوکرین جنگ بندی مذاکرات اتوار کو جدہ میں ہوں گے، امریکا

یوکرین جنگ بندی مذاکرات اتوار کو جدہ میں ہوں گے، امریکا

- Advertisement -

واشنگٹن۔19مارچ (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی مذاکرات اتوار کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوں گے۔ انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق امریکا کے مشرق وسطی کے لئے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان فون کال کے چند گھنٹوں بعد ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ یوکرین جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت اتوار کو جدہ میں شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں امریکی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مارکو روبیو اور قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کریں گے، تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ وہ بات چیت کن کے ساتھ کریں گے۔ انہوں نے بحیرہ اسود اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں سے متعلق جنگ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے روس نے ان دونوں معاملات پر اتفاق کر لیا ہے۔

- Advertisement -

میں یقیناً امید کرتا ہوں کہ یوکرین بھی اس پر متفق ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے اہداف اور بحیرہ اسود کے حوالے سے اتفاق رائے پایا جا چکا ہے، انہیں یقین ہے کہ یہاں سے مکمل جنگ بندی کا راستہ زیادہ دور نہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574187

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں