ایتھوپیا کے وزیراعظم اور سعودی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ریاض ۔20مارچ (اے پی پی):سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ڈاکٹر ابی احمد علی سے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے کہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی ایتھوپیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ قبل ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ نے ایتھوپیا کے وزیر خارجہ اور …

ریاض ۔20مارچ (اے پی پی):سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ڈاکٹر ابی احمد علی سے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے کہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی ایتھوپیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔

قبل ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ نے ایتھوپیا کے وزیر خارجہ اور وزیر مملکت برائے خارجہ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ایتھوپیا میں سعودی سفیر ڈاکٹر فہد الحمیدانی اور سوڈان میں سعودی سفیر علی بن حسن جعفر بھی موجود تھے۔