غزہ میں زخمیوں کی تعداد بڑھ رہی، ہسپتالوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، ریڈ کراس کا انتباہ

رام اللہ ۔20مارچ (اے پی پی):غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ پیرامیڈیکس کو گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران زخمیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ العربیہ کے مطابق کمیٹی نے ایک بیان میں مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی …

رام اللہ ۔20مارچ (اے پی پی):غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ پیرامیڈیکس کو گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران زخمیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

العربیہ کے مطابق کمیٹی نے ایک بیان میں مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی انسانی امداد کی حالیہ معطلی کی وجہ سے طبی سامان کے ذخیرے میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ ہسپتال کے کارکنوں کو متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں شدت کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

غزہ میں وزارت صحت نےاعلان کیا کہ 48 گھنٹوں کے اندر 970 افراد جان کھو چکے ہیں۔ غزہ میں جنگ سے مرنے والوں کی تعداد جو پیر کی سہ پہر تک ریکارڈ کی گئی، 48,577 افراد تک پہنچ گئی تھی۔ بدھ کی دوپہر تک یہ تعداد 49,547 ہو گئی تھی۔