متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کا بنیادی شرح سود 4.40 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ

ابوظہبی۔20مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے بنیادی شرح سود 4.40 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے اوور نائٹ ڈیپازٹ سہولت (او ڈی ایف ) پر بنیادی شرح سود 4.40 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے ریزرو بیلنس پر سود کی شرح’’ آئی او آر بی …

ابوظہبی۔20مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے بنیادی شرح سود 4.40 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے اوور نائٹ ڈیپازٹ سہولت (او ڈی ایف ) پر بنیادی شرح سود 4.40 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے ریزرو بیلنس پر سود کی شرح’’ آئی او آر بی ‘‘کو برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد کیا گیا۔

مرکزی بینک نے تمام سٹینڈنگ کریڈٹ سہولیات کے لیے قلیل مدتی لیکویڈیٹی ادھار لینے پر سود کی شرح بنیادی شرح سے 50 بیسز پوائنٹس زائد رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔بنیادی شرح سود، جو امریکی فیڈرل ریزرو کی’’ آئی او آر بی ‘‘سے منسلک ہے، مانیٹری پالیسی کے عمومی رجحان کا اشارہ دیتی ہے اور متحدہ عرب امارات کی اوور نائٹ منی مارکیٹ کے لیے ایک مؤثر کم از کم حد فراہم کرتی ہے۔

مزید خبریں