شمالی کوریا کا جدید ترین طیارہ شکن میزائل سسٹم کا تجربہ

سیئول۔21مارچ (اے پی پی):شمالی کوریا نے اپنے جدید ترین طیارہ شکن میزائل سسٹم کا تجربہ کیا ہے ،یہ تجربہ ایک فوجی مشق کے دوران کیا گیا جس میں صدر کم جونگ ان بھی شریک تھے۔کورین خبررساں ادارے (کے سی این اے ) کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے جدید ترین طیارہ شکن میزائل کا تجربہ گزشتہ روز ایک فوجی مشق کے دوران کیا،اس تقریب میں شمالی کوریا کے صدر کم …

سیئول۔21مارچ (اے پی پی):شمالی کوریا نے اپنے جدید ترین طیارہ شکن میزائل سسٹم کا تجربہ کیا ہے ،یہ تجربہ ایک فوجی مشق کے دوران کیا گیا جس میں صدر کم جونگ ان بھی شریک تھے۔کورین خبررساں ادارے (کے سی این اے ) کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے جدید ترین طیارہ شکن میزائل کا تجربہ گزشتہ روز ایک فوجی مشق کے دوران کیا،اس تقریب میں شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان بھی شریک تھے۔

یہ تجربہ ایسے موقعے پرکیا گیا جب جنوبی کوریا نے حال ہی میں امریکا کے ساتھ ایک بڑی سالانہ مشترکہ فوجی مشق ختم کی ہے۔ صدر کم نے طیارہ شکن نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج قابل تعریف جنگی کارکردگی کے ساتھ ایک اور بڑے دفاعی ہتھیاروں کے نظام سے لیس ہوگی۔ جنوبی کوریا کے حکام نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ پیر کو متعدد نامعلوم بیلسٹک میزائل فائر کئے ۔