30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںڈیرہ غازی خان پولیس نے پنجاب خیبرپختونخواہ سرحدی علاقے میں خوارجی دہشتگردوں...

ڈیرہ غازی خان پولیس نے پنجاب خیبرپختونخواہ سرحدی علاقے میں خوارجی دہشتگردوں کا رواں ماہ میں ساتواں حملہ ناکام بنا دیا

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان ۔ 22 مارچ (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان پولیس نے پنجاب خیبرپختونخواہ سرحدی علاقے میں خوارجی دہشتگردوں کا رواں ماہ میں ساتواں حملہ ناکام بنا دیا، گھات لگائے دہشت گرد شدید مقابلہ کے بعد فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں خوارجی دہشت گردوں کا رواں ماہ کا ساتواں حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

سرحدی علاقوں میں پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس کی پٹرولنگ اور سرچنگ پر مامور ٹیموں نے خوارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیا، سرحدی بستی کوٹمبارک کے قریب گھات لگائے دہشت گردوں نے آئی ای ڈی (IED) سے حملہ کیا جس سے بکتر بند گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا تاہم تمام جوان الحمدللہ محفوظ رہے۔ پولیس ٹیموں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں جوانوں کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

ڈی پی او سید علی کی زیرِکمانڈ کیو آر ایف ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور علاقے کا مکمل گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس خوارجی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لیے پرعزم ہے، دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575445

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں