وزیراعظم شہباز شریف کی کوکورو نائیجر میں نمازیوں پر حملے کی شدید مذمت

111
وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ٹیلی فونک رابطہ، عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کوکورو میں نمازیوں پر حملہ میں معصوم جانوں کے ہولناک نقصان پر سوگ پر نائیجر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اوراس بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

اتوار کو ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں نمازیوں پر یہ حملہ دردناک ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گردوں کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ ہی انسانیت۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام کی جانب سے نائیجر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔