19.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیو مہم میں موجود خامیاں دور کر کے ہر بچے کی ویکسینیشن...

پولیو مہم میں موجود خامیاں دور کر کے ہر بچے کی ویکسینیشن یقینی بنائی جائے، عائشہ رضا فاروق کی ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیو مہم میں موجود خامیاں دور کرنے اور ہر بچے کی ویکسینیشن یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق یہ ہدایت انہوں نے اپنی زیر صدارت نیشنل پولیو مینجمنٹ ٹیم کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں دیں۔

اجلاس میں اپریل اور مئی کی ملک گیر پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قومی وصوبائی کوآرڈینیٹرز اور بین الاقوامی شراکت داروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر عائشہ رضا فاروق نے پولیو مہم میں موجود خامیاں دور کرنے اور ہر بچے کی ویکسینیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہاکہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپریل اور مئی کی مہمات کو مزید مؤثر بنایاجائے ۔

- Advertisement -

عائشہ رضا فاروق نے ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ آنے والی پولیو مہم میں ویکسین سے محروم نہ رہے ۔ پولیو کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر مشترکہ حکمت عملی تیارکی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576294

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں