19.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ،کشمیر روڈ اور خواجہ صفدر روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کیلئے کام...

سیالکوٹ،کشمیر روڈ اور خواجہ صفدر روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کیلئے کام شروع

- Advertisement -

سیالکوٹ۔26مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کشمیر روڈ اور خواجہ صفدر روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کیلئے کام کا آغاز کردیا گیا ہے، مجوزہ روڈ پر ٹریفک سگنلز/سائن بورڈ، لائن اور لین مارکنگ سمیت انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے، ان روڈ پر ٹریفک قوانین کا سختی سے عملدرآمد بھی کروایا جائے گا، بغیر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ لگائے ان روڈ پر ڈرائیونگ کی اجازت نہ ہوگی۔

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل) ایوب بخاری نے ڈی ایس پیز ٹریفک مبشر احمد اور محمد مدثر کے ہمراہ کشمیر روڈ اور خواجہ صفدر روڈ کی ماڈل روڈ ڈکلیئر کرنے کی بابت انتظامی امور کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایوب بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت ماڈل ٹریفک روڈز ڈکلیئر کی گئیں جس کا مقصد ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ٹریفک حادثات کا سدباب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان روڈ پر سپیڈ متعین کی جائے گی جبکہ رانگ پارکنگ پر بھی کارروائی کی جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ماڈل روڈز ڈویلپمنٹ کیلئے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے میونسپل کارپوریشن کے مقامی حکام کو ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے پی سی ون بنانے اور فوری کام کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور جلد از جلد ان روڈ پر روڈ انجینئرنگ اور فرنیچر کے مسائل حل کرکے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا آغاز کردیا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576316

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں