16.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان...

نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-4 سے جیت لی

- Advertisement -

ویلنگٹن۔26مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-4 سے جیت لی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔ سلمان علی آغا نے نصف سنچری اسکور کی۔ جیمز نیشم نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ٹم سیفرٹ نے طوفانی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 10 فلک شگاف چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 97 رنز بنائے۔ جیمز نیشم کو میچ اور ٹم سیفرٹ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بدھ کو سکائی اسٹیڈیم، ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

- Advertisement -

پاکستانی بیٹرز ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے۔ کپتان سلمان آغا نے 51 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ محمد حارث 11، حسن نواز صفر، عمیر یوسف 7، عثمان خان 7، عبدالصمد 4، شاداب خان 28، جہانداد خان ایک اور سفیان مقیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے تباہ کن بائولنگ کی اور 22 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جیکب ڈفی کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف ٹم سیفرٹ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ٹم سیفرٹ نے 38 گیندوں پر 10 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 97 رنز بنائے۔ فن ایلن 27 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ پاکستان کی طرف سے دونوں وکٹیں سفیان مقیم نے حاصل کیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576400

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں